برما: نو جریدوں کی اشاعت معطل

P

P

برما کے فوجی حکمرانوں نے دوہفتے قبل جمہوریت نواز راہنما آنگ ساں سوچی کی رہائی کو نمایاں کوریج دینے والے نو جرائد کو بند کردیاہے۔

برما کے فوجی حکمرانوں نے دوہفتے قبل جمہوریت نواز راہنما آنگ ساں سوچی کی رہائی کو نمایاں کوریج دینے والے نو جرائد کو بند کردیاہے۔

نجی شعبے میں کام کرنے والے ان ہفت روزہ جرائد سے کہا گیا ہے کہ وہ دوہفتوں کے لیے اپنی اشاعت بند رکھیں۔

حکام نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ ان جرائد نے کیا غلطی کی تھی، تاہم ان تمام رسالوں نے نوبیل انعام یافتہ راہنما آنگ ساں سوچی کی رہائی کی خبروں اور تصاویر کو اپنے تازہ ترین شماروں کے صفحہ اول پر نمایاں انداز میں شائع کیاتھا۔

آنگ ساں سوچی کو سات سال سے زیادہ عرصے کی اپنے گھر پر نظر بندی کے بعد 13 نومبر کر رہا گیا تھا۔ وہ برما کے فوجی حکمرانوں کی کھلم کھلا مخالف ہیں ۔