تاحال ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
واشنگٹن —
عراق کے دارالحکومت بغداد اور ملک کے شمال میں واقع ایک شہر میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 14 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
جمعرات کو ہونے والا پہلا دھماکہ بغداد کے شیعہ اکثریتی آبادی والے علاقے 'حریہ' میں ایک بس اسٹاپ کے نزدیک ہوا جس میں چار افراد مارے گئے۔
بم دھماکے سے کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں جب کہ نزدیکی عمارات کو بھی نقصان پہنچا۔
دھماکے کے فوری بعد ایک عینی شاہد کی بنائی گئی ویڈیو میں جائے واقعہ پر موجود کئی گاڑیوں میں آگ بھڑکتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہے۔
دوسرا بم دھماکہ 'دیالہ یونیورسٹی' کے سربراہ کے قافلے میں کیا گیا جس سے ان کے دو محافظ ہلاک ہوگئے۔