رسائی کے لنکس

عراق: خودکش حملے میں 15 زائرین ہلاک


حملہ دارالحکومت بغداد سے 60 کلومیٹر جنوب میں واقع قصبے مسیب میں شہدائِے کربلا کے چہلم کے سلسلے میں نکلنے والے ایک جلوس پر کیا گیا ۔

عراق میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر ہونے والے ایک خود کش کار حملے میں کم از کم 20 زائرین ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق حملہ دارالحکومت بغداد سے 60 کلومیٹر جنوب میں واقع قصبے مسیب میں چہلم کے سلسلے میں نکلنے والے ایک جلوس پر کیا گیا ۔

دریں اثنا شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے لاکھوں مسلمان جمعرات کو عراق کے شہر کربلا میں جمع ہوئے جہاں چودہ سو سال قبل پیغمبرِ اسلام کے نواسے حضرت حسین کی شہادت کا واقعہ پیش آیا تھا۔

کربلا میں جمع ہونے والے لاکھوں زائرین سارا دن نوحے پڑھتے اور ماتم کرتے رہے۔

اس موقع پر عراقی حکومت نے سخت حفاظتی انتظامات کیے تھے اور صرف کربلا شہر میں سیکیورٹی کے لیے 30 ہزار پولیس اور فوجی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

اس سے قبل پیر کو بھی عراق کے مختلف شہروں میں ہونے والے دھماکوں میں 23 افراد ہلاک اور 87 زخمی ہوگئے تھے جن میں اکثریت شیعہ زائرین کی تھی۔

گزشتہ سال شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر عراق میں نکلنے والے ایک جلوس میں پولیس اہلکار کے بھیس میں ملبوس ایک خود کش حملہ آور نے دھماکہ کردیا تھا جس سے 53 زائرین ہلاک ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ امریکی حملے کے نتیجے میں عراق کے سابق آمر صدر صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے عراق میں شیعہ سنی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور شیعہ زائرین پر حملوں کے واقعات تواتر سے پیش آتے رہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG