آئی جی سندھ جیل خانہ جات کے مطابق، کراچی سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیموں کے 150 سے زائد دہشت گرد قید ہیں۔ دہشت گرد اپنے ساتھوں کو چھڑانے کے لئے کوئی بھی طریقہ اختیار کرسکتے ہیں
کراچی میں واقع سینٹرل جیل پر دہشت گردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ خدشے کے پیش نظر جیل کی عمارت کے ہر طرف اضافی چیک پوسٹیں قائم کرکے خفیہ کیمرے نصب کردئیے گئے ہیں۔
آئی جی سندھ جیل خانہ جات نصرت منگن کے مطابق، کراچی سینٹرل جیل میں کالعدم تنظیموں کے 150 سے زائد دہشت گرد قید ہیں۔
اُن کے بقول، دہشت گرد اپنے ساتھوں کو چھڑانے کے لئے کوئی بھی طریقہ اختیار کرسکتے ہیں، اور یہ کہ، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان کی جیلوں پر ہونے والے حملے اس کی مثال ہیں۔
نصرت منگن کے مطابق، جیل کی سیکیورٹی کے انتظامات کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے، جس کے اطراف مختلف مقامات پر 50سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد پولیس چوکیاں بھی قائم کی جارہی ہیں۔
ایک سو سے زائد سیکورٹی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جنھیں کمانڈوز کی خصوصی تربیت دی جائے گی۔
اہلکاروں کو 200 بلٹ پروف جیکٹس، ہیلمٹس اور نائٹ ویڑن گلاسز کے علاوہ کلاشنکوف، ایل ایم جیز اور جدیدی میٹل ڈیٹکٹر بھی فراہم کئے جانے کی اطلاعات ہیں۔