کراچی ۔۔۔ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے256میں 57ہزار سے زائد جعلی ووٹ ڈالے گئے۔ اس حوالے سے نیشنل رجسٹریشن اتھارتی (نادرا) نے اپنی تصدیقی رپورٹ الیکشن ٹریبونل کے پاس جمع کرادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، حلقے میں مجموعی طور پر 84 ہزار 448 ووٹ پڑے۔ تاہم، ان میں سے چھ ہزار 805 ووٹ تصدیق کے بعد درست پائے گئے، جبکہ بقیہ57 ہزار 642 ووٹ جعلی نکلے ہیں۔ اس حلقے میں 67پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے اور تقریباًہر پولنگ اسٹیشن پر جعلی ووٹ ڈالے گئے۔
نادرا کی رپورٹ کے مطابق، 57ہزار 642ووٹوں میں سے 5 ہزار 893 ووٹرز نے 2 بار ووٹ ڈالے، 40 شناختی کارڈز سے 11 ہزار 346 جعلی ووٹ ڈالے گئے، جبکہ 741 ووٹوں کا تعلق اس حلقے سے تھا ہی نہیں۔
اس حلقے سے متحدہ قومی موومنٹ کے امیدوار اقبال محمد خان کامیاب قرار دیئے گئے تھے۔ تحریک انصاف کے امیدوار زبیر خان نے الیکشن ٹریبونل میں ووٹوں کی دوبارہ تصدیق کے لئے باقاعدہ درخواست جمع کرائی تھی۔
سرکاری قواعد و ضوابط کے مطابق، اس رپورٹ پر ایکشن لینے کی ذمے داری الیکشن ٹربیونل کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔ ٹریبونل ضابطے کی تمام کارروائیاں پوری کرکے کوئی ایکشن لے گا۔