چین میں پولیس کا کہنا ہے کہ بیجنگ کے نواحی علاقے میں ایک عمارت میں آتشزدگی سے کم از کم 17 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے۔
سرکاری خبررساں ادارے ”شِنہوا“ کے مطابق آگ بجھانے والے لگ بھگ 200 تربیت یافتہ اہلکاروں نے 27 گاڑیوں کی مدد سے تقریباً ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
چین میں آتشزدگی کے واقعات عام ہیں جن کی بنیادی وجوہات میں باقاعدہ نگرانی کے فقدان اور غیر محفوظ تعمیرات سرفہرست ہیں۔
گذشتہ سال نومبر میں شنگھائی میں ایک بلند عمارت میں آتشزدگی سے 58 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔