چین: ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرک ڈرائیوروں کے مظاہرے

چین: ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرک ڈرائیوروں کے مظاہرے

چین: ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر ٹرک ڈرائیوروں کے مظاہرے

چین کی بندرگاہ شنگھائی پر جمعے کو مسلسل تیسرے روز ٹرک ڈرائیوروں نے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مظاہرین جمعے کے روز شنگھائی کے شمال مشرقی مضافات میں مال برداری کے ایک مرکز پر جمع ہوئے۔

ٹرک ڈرائیوں نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سے نمٹنے کے لیے بدھ سے مظاہرے شروع کیے ہیں جس کے باعث بندرگاہ کے مختلف حصوں میں پولیس تعینات کی گئی ہے۔

چینی راہنماؤں کا کہناہے کہ افراط زر پر قابو پانا اس سال کی ان کی ترجیح میں شامل ہے۔

کمیونسٹ پارٹی کے ارکان کو ڈر ہے کہ قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے بے چینی کو ہوا مل سکتی ہے، جو ملک کے یک جماعتی نظام کے لیے ایک بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔