چین: سرکاری ویب سائٹ پر کالعدم تبتی ترانہ

فائل

یہ گیت، جسے تبتی زبان میں ’گیالو‘ کہا جاتا ہے، اِسے دنیا بھر کے ملک بدر تبتی گاتے ہیں، اِس پر گذشتہ 50برس سے زائد عرصے سے بندش لگی ہوئی ہے
اِن دِنوں، چین کی سرکاری تحویل میں کام کرنے والے ٹیلی ویژن اور ریڈیو تبت آنے والے سیاحوں کو محو حیرت کر رہے ہیں۔ وہ یوں، کہ ویب سائٹ جس کا حال ہی میں آغاز کیا گیا ہے، اُس پر تبت کے کالعدم قومی ترانے کا میوزک وڈیو چل رہا ہے۔

یہ گیت، جسے تبتی زبان میں ’گیالو‘ کہا جاتا ہے، اِسے دنیا بھر کے ملک بدر تبتی گاتے ہیں، اِس پر گذشتہ 50برس سے زائد عرصے سے بندش لگی ہوئی ہے۔

قومی ترانے کی وڈیو کا آغاز بچوں کے کورس سے ہوتا ہے، جو یہ گیت گاتے ہیں اور یہ سرکاری براڈکاسٹرز ویب سائٹ کے ڈاؤن لوڈ اپلیکشن پیج پر چلتا ہے:
((http://www.vtibet.com/tb/download/))

اِس نئی ’ایپلیکشن‘ کا افتتاح گذشتہ ماہ کیا گیا، جس اعلان کے ساتھ ہی چین کے سرکاری میڈیا نے مینگ ژؤ لِنگ کی تصاویر شائع کی تھیں، جو تبت کے نیم خود مختار خطے میں پارٹی کے پرپیگنڈا کے معاون سربراہ ہیں، جنھوں نے ہی بظاہر اِس کا جائزہ لیا اور اسے جاری کرنے کی اجازت دی۔

سرکاری تحویل میں چلائے جانے والے میڈیا پر کالعدم تبتی قومی ترانہ پیش کیا جانا تبتیوں میں غلط فہمی کا باعث ہے، کیونکہ عام طور پر تبتی قومی ترانہ چلانا ایک جرم تصور ہوتا ہے۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا آیا سرکاری طور پر چلائے جانے والے ویب سائٹ پر ترانے پر مشتمل وڈیو کس طرح ڈل گیا ہے۔

حیرت انگیز طور پر سرکاری ویب سائٹ پر یہ گیت ایسے وقت سامنے آیا ہے جب حالیہ دِنوں چین نے تبت کے علاقوں میں میڈیا کے ماحول پر پہلے ہی پہروں کو مزید سخت کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کا اعلان کیا ہے۔