یہ ستارے ’قسمت کے ستارے‘ نہیں بلکہ ’اسکرین کے ستارے‘ ہیں۔ کچھ ’بڑی اسکرین‘ یعنی فلم کے ستارے ۔۔تو کچھ ’چھوٹی اسکرین‘ یعنی ٹی وی کے ستارے
کراچی —
ستارے کیا کہتے ہیں؟ ستاروں کی سنئے۔ جی ہاں، آج ہم آپ کو کچھ ایسی ہی باتیں بتائیں گے جو ستاروں نے کہیں ۔۔۔لیکن، پہلے ذرا یہ جان لیجئے کہ یہ ستارے ’قسمت کے ستارے‘ نہیں بلکہ ’اسکرین کے ستارے‘ ہیں۔ کچھ ’بڑی اسکرین‘ یعنی فلم کے ستارے ۔۔تو کچھ ’چھوٹی اسکرین‘ یعنی ٹی وی کے ستارے۔
تو سب سے پہلے سنئے ملکی اسکرین کے ساتھ ساتھ غیر ملکی اسکرینز پر بھی اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمکنے والے ستارے علی ظفر کی۔
علی ظفر فلم ’ٹوٹل سیاپہ‘ کے بعد اب آپ کے لئے لائے ہیں نئی ویڈیو ’چل بھلیا‘ جس کے بارے میں علی ظفر کا کہنا ہے کہ تمام میوزک لورز کو ان کا نیا کام بہت پسند آئے گا۔
وینا ملک کا پھر ولیمہ
جی ہاں، وینا ملک دنیا کے کئی ممالک میں شادی اور اس کے بعد ولیمہ اور ایک استقبالئے کے بعد دوسرا استقبالیہ دے چکی ہیں۔ لیکن، لگتا ہے شادی کا نشہ۔۔ابھی تک ان پر طاری ہے۔ اب ایک مرتبہ پھر وہ لاہور میں ولیمے کی تیاریاں کررہی ہیں۔ مقامی میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا ہے کہ وہ لاہور کو کس طرح بھول سکتی ہیں۔ اسی لئے۔۔۔
وہ اپنے ’سیاں‘ کے ہمراہ دو دن بعد لاہور آرہی ہیں، جہاں ان کا ایک مرتبہ پھر اپنی شادی کا استقبالیہ دینے کا ارادہ ہے۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور سے ان کی بہت سی یادیں وابستہ ہیں، وہ کہیں بھی رہیں لاہور کو نہیں بھلا سکتیں۔ ایک سوال پر وینا کا کہنا ہے کہ خاندان کے کچھ لوگ بیرون ملک سے آنا باقی ہیں اس لئے وہ فوری طور پر استقبالیے کی حتمی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتیں۔
وینا ان دنوں صوبہ خیبر پختونخواہ میں اپنے شوہر کے آبائی علاقے شکر درہ میں ہیں۔ یہاں آمد پر ان کا بہت شاندار اور روایتی انداز میں استقبال کیا گیا تھا اور مقامی میڈیا نے ان کے دورہ شکردرہ کو بہت نمایاں کوریج دی تھی۔
کسی کو تنقید کا کوئی حق نہیں: عمائمہ ملک
اداکار شان کی جانب سے ملکی فنکاروں کے بالی ووڈ میں کام پر تنقید کی گونج ابھی تک ختم نہیں ہوئی ہے۔ علی ظفر کے بعد اب عمائمہ ملک نے بھی شان کی تنقید پر ناک بھوں چڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شخص کو تنقید کرنے کا کوئی حق نہیں۔ انسان کو وقت کے ساتھ ساتھ خود کو بدلنا ہوتا ہے۔ ویسے بھی، فن اور فنکاروں کی کوئی سرحد نہیں ہوا کرتیں۔
۔۔۔اور، اب کچھ باتیں ’منی اسکرین ‘ کی ۔۔
’ ہم‘ کا ایک اور سیریل ’میرے مہربان‘
شادی۔۔۔دوسری شادی۔۔۔اولاد نہ ہو تو شادی۔۔۔اولاد نرینہ نہ ہو تو دوسری شادی۔۔۔خاندانی انا کے پیچھے مرضی سے شادی ۔۔ہیروئن کی بے مرضی شادی۔۔جبری شادی۔۔۔یہ ’شادی‘ اور ’شادی‘ کا وہ چرخا ہے جو تقریباً ’ہم‘ ٹی وی کے ہر ڈرامے میں گھومتا نظر آتا ہے۔ چلتے چلتے یہ چرخا اتنا پرانا ہوگیا ہے کہ لوگوں کی اکثریت اب ان ڈراموں کو ’یکسانیت کا شکار‘ کہنے لگی ہے۔
دوسری جانب، کچھ اور لوگوں کی رائے یہ ہے کہ ’ہم‘ وہی کچھ دکھاتا ہے جو معاشرے میں ہو رہا ہے۔۔اب اگر معاشرے کے سارے قصے، ساری کہانیاں شادی سے ہی جڑی ہوں تو کیا کیجئے۔۔
خیر۔۔۔ایسا ہی ایک اور ڈرامہ ’میرے مہربان‘ کے نام سے ان دنوں پھر ’ہم‘ ٹی وی پر دکھایا جارہا ہے، جس کی کہانی محبت ’لالچ‘ خود غرضی اور رشتوں کے گرد گھومتی ہے۔
کہانی کا مرکزی کردار متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی حیا نامی حساس اور نیک دل لڑکی ہے جس سے ذیشان اپنے گھر والوں کی ’مرضی کے خلاف شادی‘ کر لیتا ہے۔ دولت کے لالچ میں ذیشان کی ماں اور بہن حیا کے خلاف سازشیں کرکے ذیشان کو ’دوسری شادی‘ کے لئے ورغلانا شروع کر دیتی ہے۔۔۔
اب آگے جو کچھ ہوتا ہے وہ دیکھنے کے لئے آپ کو ڈرامہ سیریل ’میرے مہربان‘ دیکھنا پڑے گا، جس کے نمایاں فنکاروں میں شامل ہیں عائزہ خان، مدیحہ رضوی، نیلم منیر، صنم چوہدری، آغا علی، ہمایوں اشرف، حسن نیازی اور عصمت زیدی۔