وزیر خارجہ کلنٹن نے جمعے کو کہا کہ اگرچہ سوڈان دو آزاد ملکوں میں بٹ چکاہے، لیکن ان دونوں کا مستقبل ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ کے لیے جڑا ہوا ہے
امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے، جو ان دنوں افریقی ملکوں کے دورے پر ہیں، سوڈان اور جنوبی سوڈان پر اپنے ان تلخ تنازعات کو حل کرنے پر زور دیا ہے جس کے باعث دونوں ممالک جنگ کے دہانے تک پہنچ چکے ہیں۔
مز کلنٹن جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا کے ایک مختصر دورے میں صدر سلوا کیر سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کررہی تھیں۔
انہوں نے کہاکہ سوڈان اور جنوبی سوڈان اپنے باقی ماندہ مسائل پر سمجھوتوں کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے بطور خاص تیل کے محصولات کی تقسیم پر کوئی معاہدہ کرنے پر زور دیا۔
جنوبی سوڈان نےشمالی پائپ لائن کے استعمال کی فیس پر کھڑے ہونے والے تنازع کےبعد جنوری میں تیل کی پیداوار بند کردی تھی۔
وزیر خارجہ کلنٹن نے جمعے کو کہا کہ اگرچہ سوڈان دو آزاد ملکوں میں بٹ چکاہے، لیکن ان دونوں کا مستقبل ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ کے لیے جڑا ہوا ہے۔
دونوں ملکوں کو اپنے تنازع کے حل کے اقوام متحدہ کی جانب سے دو اگست تک کی مہلت دی گئی تھی اورخبردار کیا گیاتھا کہ بطور دیگر انہیں پابندیوں کا سامنا ہوسکتا ہے۔
اقوام متحدہ کی ڈیڈ لائن جمعرات کو ختم ہوچکی ہے۔