بنگلور میں بدھ کو کینیڈا نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی پوری ٹیم 45.4 اوورز میں 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ابتدائی بلے بازپٹیل نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے تین چھکوں اورپانچ چوکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔
بریٹ لی نے چار،ٹیٹ اورکریجزا نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے گروپ ’اے ‘ میں اب تک چار میچ کھیل کر سات پوائنٹس حاصل کرکے پہلے ہی کوارٹر فائنلز میں جگہ بنا لی ہے۔ سری لنکا کے ساتھ اس کا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا لہذا دونوں ٹیموں کو ایک ،ایک پوائنٹ دیا گیا۔
کینیڈا نے اب تک پانچ میچ کھیلے ہیں اور صرف کینیا کو شکست دے کر دو پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ یہ اس کا دسویں ورلڈ کپ کا آخری میچ ہے جب کہ چالیس سالہ جان ڈیوسن اپنے کیرئر کا بھی یہ آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ ہے۔