ایدھی سینٹر کے جھولے خالی؛ 'اب بچے مردہ حالت میں مل رہے ہیں'
Your browser doesn’t support HTML5
عبدالستار ایدھی اور بلقیس ایدھی کے 'جھولا پروجیکٹ' سے تو تقریباً ہر شخص ہی واقف ہے۔ اس پروجیکٹ نے ہزاروں لاوارث بچوں کو نئی زندگی دی ہے۔ لیکن اب عبدالستار اور بلقیس ایدھی کے لگائے گئے یہ جھولے کئی ماہ سے خالی ہیں۔ ایدھی سینٹر نے بے اولاد جوڑوں کو بچے گود دینے کے لیے نئی درخواستیں وصول کرنے سے بھی معذرت کر لی ہے۔ مزید جاننے کے لیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی یہ رپورٹ دیکھیے۔