مصری پولیس کے ہاتھوں داعش کا اہم رہنما ہلاک

فائل

مصر کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اشرف علی الغارابلی کو دارالحکومت قاہرہ میں اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جب اس نے گرفتاری کی کوشش کے دوران فورسز پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی

مصری پولیس نے ملک میں دہشت گرد حملوں میں انتہائی مطلوب داعش کے ایک چوٹی کے رہنما کو قتل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

مصر کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اشرف علی الغارابلی کو دارلحکومت قاہرہ میں اس وقت فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا جب اس نے گرفتاری کی کوشش کے دوران فورسز پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ غارابلی مغربی سینا میں ’انصار بیت المقدس‘ گروپ کا رہنما تھا۔ گزشتہ برس اس گروپ نے داعش کے ساتھ اتحاد کرلیا تھا۔

غارابلی مصر کی انتہائی مطلوب افراد میں فہرست میں شامل تھا۔

ایک پولیس اہل کار نے فرانسسی نیوز ایجنسی، اے ایف پی کو بتایا کہ وہ قاہرہ پر حملوں میں ملوث داعش کے مسلح گروپ کا مرکزی رہنما تھا، جو مصر میں ’انصار بیت القدس‘ کے نام سے کام کر رہا تھا۔