ملکی انتخابی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ مئی کی 26 اور 27 تاریخوں کو ووٹنگ ہوگی، جب کہ نتائج جون کے اوائل تک متوقع ہیں
واشنگٹن —
مصر نے نئے صدر کے چناؤ کے لیے انتخاب کے پہلے دور کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے۔
مصر کے انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ مئی کی 26 اور 27 تاریخوں کو ووٹنگ ہوگی، جب کہ نتائج جون کے اوائل تک متوقع ہیں۔
کمیشن نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ اگر ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ درکار ہوا تو یہ جون کے وسط میں منعقد ہوگا، جس کےنتائج جون کی 26 تاریخ تک متوقع ہوں گے۔
کمیشن نے کہا ہے کہ امیدواروں کی نامزدگی پیر کو شروع ہوگی اور یہ عمل 20 اپریل تک جاری رہے گا۔ مئی کے اوائل سے انتخابی مہم کے لیے تین ہفتوں کا وقت دیا جائے گا۔
ملک کی مضبوط فوج کے سابق سربراہ، عبدالفتاح سیسی، جنھوں نے گذشتہ جولائی میں اسلام پسند صدر محمد مرسی کو اقتدار سے ہٹایا تھا، وہ اس عہدے کے لیے امیدوار ہیں۔
مرسی کی معطلی کے سوال پر مصر شدید طور پر منقسم ہے، لیکن السیسی نے اپنے کردار کی حمایت میں رائے کو کافی حد تک ہموار کر لیا ہے۔