چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے کے میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 311 رنز کا ہدف دیا ہے۔ اس اسکور میں روٹ 64 اور بٹلر ناقابل شکست 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
صوفیا گارڈنز، کارڈف میں کھیلے جانے والے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کی طرف سے جیسن رائے اور ایلیکس ہیلز نے اننگز کی شروعات کی، جیسن رائے کو ملن نے 13 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی، اس وقت ٹیم کا مجموعی اسکور 37 رنز تھا۔
ابتداٴ میں جلد نقصان کے باوجود ہیلز اور جو روٹ نےتیز رفتاری سے رنز بنائے اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 78 گیندوں پر 81 رنز بنا ڈالے اور اسکور 118 رنز تک پہنچا دیا۔
اس موقع پر ہیلز 56 رنز کی اننگز کھیل کر ملن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔
کپتان ایون مورگن زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور 13 رنز بنا کر اینڈرسن کی گیند پر وکٹ کیپر رونچی کو کیچ دے بیٹھے۔
اگلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین جو روٹ تھے جنہیں اینڈرسن نے 64 رنز پر کلین بولڈ کیا، اسٹوکس نے 48 رنز بنائے۔ معین علی اور عادل راشد نے 12،12 جبکہ پلنکیٹ نے 15 رنز بنائے۔
بٹلر تیز رفتار 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح، انگلینڈ کی ٹیم 49 اعشاریہ 3 اوورز میں 310 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے ملن اور اینڈرسن نے3،3 ، ٹم ساؤتھی نے 2 جبکہ بولٹ اور سینٹنر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔