فرانسیسی صدر فرانکوے اولاندے نے فرانسیسی صحافیوں کے قتل کو ’لائق ِ مذمت‘ قرار دیا ہے۔
واشنگٹن —
فرانسیسی وزیر ِ خارجہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ ہفتے کے روز شمالی مالی میں دو فرانسیسی صحافیوں کو اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔
فرانسیسی صدر فرانکوے اولاندے نے فرانسیسی صحافیوں کے قتل کو ’لائق ِ مذمت‘ قرار دیا ہے۔
مالی میں کدال میں ایک خاتون اور ایک مرد فرانسیسی صحافی کو اس وقت اغواء کر لیا گیا تھا جب وہ ایک علیحدگی پسند گروپ ’نیشنل موومنٹ فار دی لبریشن آف ازاواد‘ کے ایک عہدیدار کا انٹرویو کرکے فارغ ہوئے تھے۔
یہ دونوں صحافی ریڈیو فرانس انٹرنیشنل کے لیے کام کرتے تھے۔