واشنگٹن —
مالی کے عہدیداروں کے مطابق ایک کشتی جس میں سینکڑوں افراد سوار تھے اور ڈھیر سارا سامان لدا ہوا تھا، جمعے کی شب نائجر دریا میں ڈوب گئی۔
کشتی کے ڈوب جانے سے 20 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 170 کے قریب افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
مالی کے عہدیداروں کے مطابق کشتی موپٹی سے ٹمبکٹو جا رہی تھی جہاں کشتی کونا کے علاقے کے قریب ڈوب گئی۔ کشتی میں چار سو کے قریب مسافر اور کشتی کا عملہ سوار تھا۔
لاپتہ افراد کی تلاش کا کام ہنوز جاری ہے۔
خبر رساں ادارے دی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کشتی پر سوار ڈوبنے والی ایک سات سالہ بچی کے والد کے مطابق کشتی پر مسافروں کی اکثریت ان بچوں کی تھی جو گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد سکول کھلنے پر شمالی مالی سے واپس لوٹ رہے تھے۔ کشتی پر سوار باقی مسافر عید الاضحیٰ منانے کے لیے اپنے رشتہ داروں سے ملنے جا رہے تھے۔