دیوالی کا جشن ہے، پٹاخے تو پھوٹیں گے
بھارت میں دیوالی کا جشن چراغاں اور آتش بازی کیے بغیر ادھورا سمجھا جاتا ہے۔
بھارت کی سپریم کورٹ نے پٹاخے پھوڑنے پر مشروط پابندی عائد کی تھی لیکن ممبئی میں دیوالی کا جشن مناتے منچلے، پٹاخے پھوڑ رہے ہیں۔
احمد آباد میں خواتین پھلجڑیاں جلا کر دیوالی کا جشن منا رہی ہیں۔
نئی دہلی کی انتتظامیہ نے لوگوں کو پٹاخے پھوڑنے سے روکنے کے لیے خصوصی لیزر لائٹ شو منعقد کیا۔
پٹاخوں پر پابندی کے باوجود نئی دہلی میں ایک شخص مکان کی چھت پر پٹاخے جلا رہا ہے۔
بھارت کے شہر احمد آباد میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی کی جا رہی ہے۔
بھارت کے شہر چندی گڑھ میں ایک سرکاری عمارت روشنیوں میں نہائی ہوئی ہے۔ عمارت کے باہر ایک پولیس اہلکار بھی موجود ہے۔
نیپال کے شہر کٹھمنڈو میں دیوالی کا جسن منانے کے لیے گھروں کو رنگین برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا۔
بنگلہ دیش میں دیوالی کا جشن مناتی ایک لڑکی چراغ روشن کر رہی ہے۔