پولیس کے مطابق ملک کے مغرب میں ایک پہاڑی علاقے میں بس ٹرک سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں جا گری۔ جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا وہ سیاحت کے لیے مقبول ہے۔
بھارت کے مغرب میں جمعرات کو ایک مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے کم از کم 30 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ملیش گھاٹ کے پہاڑی علاقے میں بس ٹرک سے ٹکرانے کے بعد کھائی میں جا گری۔ جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا وہ سیاحت کے لیے مقبول ہے۔
حکام کے مطابق سات افراد اسپتال میں داخل ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے میں ٹرک کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا تاہم اُس نے اپنی گاڑی کو نیچے گرنے سے بچا لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں تمام سوار افراد کا تعلق بھارت ہی سے تھا۔