کرپشن کے خلاف انا ہزارے کی تحریک کا اثرقبول کرنے والے تین ارکان نے بھارتی پارلیمنٹ کے نزدیک ایک چوک میں بدھ کے روز اپنی بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ان تین سرگرم کارکنوں کے ساتھ یک جہتی کے اظہار کے لیے ایک ہزار سے زیادہ افراد اکھٹے ہوگئے جنہوں نے حکومت پر یہ دباؤ ڈالنے کے لیے کہ وہ رشوت ستانی کے خلاف سخت قوانین بنائے، بھوک ہڑتال کررکھی ہے۔
کرپشن کے خلاف انا ہزارے کی تحریک کا اثرقبول کرنے والے تین ارکان نے بھارتی پارلیمنٹ کے نزدیک ایک چوک میں بدھ کے روز اپنی بھوک ہڑتال شروع کی تھی۔
اناہزارے گذشتہ 16 مہینوں سے رشوت ستانی اور بدعنوانی کے خلاف مؤثر قانون سازی کے لیے تحریک چلارہے ہیں۔
ان کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم من موہن سنگھ سمیت 15 وفاقی وزرا ء کے خلاف کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کی جائیں۔
پچھلے سال بھارت کے ایوان زیریں نے رشوت ستانی کے خلاف ایک قانون کی منظوری دی تھی ، لیکن ایوان بالا سے اس کی منظوری کا مرحلہ طے ہونا ابھی باقی ہے۔
ہزارے نے کہاہے کہ اگر اتوار تک حکومت قانون منظور کرانے میں ناکام رہی تو وہ اس روز سے دوبارہ بھوک ہڑتال شروع کردیں گے۔