بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور کی پولیس نے کہاہے کہ پیر کے روز ایک مصروف بازار میں طاقت ور بم کے دھماکے سے پانچ افراد ہلاک اور کم ازکم 12 زخمی ہوگئے۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ بم دارلحکومت امفال کے مضافات میں ایک اسکوٹر میں نصب کیا گیاتھا ۔
کسی نے فوری طورپر دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔
بھارت کے دور افتادہ شمال مشرقی علاقوں میں پرتشدد واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں کیونکہ ان علاقوں میں کئی علیحدگی پسند تنظیم زیادہ خود مختاری یا اپنے ایک آزاد وطن کے لیے لڑ رہے ہیں۔
1979ء سے اب تک تشدد کے ان واقعات میں 20 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔