بھارت :ممبئی کے قریب تیل کی پائپ لائن میں شگاف

بھارت :ممبئی کے قریب تیل کی پائپ لائن میں شگاف

بھارت کی سرکاری تیل اور قدرتی گیس کی کارپوریشن نے کہاہے کہ ممبئی کے ساحل کے قریب تیل کی پائپ لائن پھٹنے سے تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر کے علاقے میں تیل پھیل گیا ہے۔

عہدے داروں کا کہناہے کہ ممبئی سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر ساحل سے ہٹ کر تیل بہنے کے اس واقعہ کا علم جمعے کی صبح ہوا۔جس پائپ لائن سے تیل بہہ رہاتھا ، وہ بھارت کے سب سے بڑے آئل فیلڈ ، ممبئی ہائی فیلڈ کا حصہ ہیں۔

حکام نے جمعے کے روز کہا کہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کردی گئی ہے اور ایک دوسری پائپ لائن کے ذریعے تین گھنٹوں کے بعد معمول کے مطابق تیل کی فراہمی شروع کردی گئی تھی۔

کمپنی کا کہناہے کہ متاثرہ علاقےمیں بکھرے ہوئے تیل کے جذب ہونے میں 48 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔