کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا امتحان شروع

File Photo

پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور جوں جوں ایونٹ آگے بڑھ رہا ہے دو ٹیموں کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ایونٹ میں شامل تمام چھ ٹیمیں دس دس میچز کھیلیں گی اور ابتدائی چار ٹیمیں اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر جائیں گی جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر نمبر پر آنے والی دو ٹیموں کو ایونٹ سے باہر ہونا ہو گا۔

دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اس وقت ایونٹ کی سب سے کامیاب ترین ٹیم ہے جو پانچ میں سے چار میچ جیت کر آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مشکلات سے دو چار ہیں جو ایونٹ میں بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

اب تک ایونٹ میں سب سے زیادہ میچز کراچی کنگز نے ہی کھیلے ہیں اور اسے سب سے زیادہ شکست بھی ہوئی ہیں۔

کراچی کی ٹیم سات میچز میں سے صرف دو میں کامیاب ہوئی ہے اور اسے پانچ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس طرح عماد وسیم کی قیادت میں یہ ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

لیکن کراچی کے لیے فی الحال اطمینان بخش بات یہ ہے کہ اس کا رن ریٹ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ٹیموں سے بہتر ہے۔البتہ کراچی کنگز کو بقیہ تین میچز میں سے ایک میچ میں بھی شکست ایونٹ سے باہر کر سکتی ہے۔

ٹیم

میچکامیابشکستپوائنٹسرن ریٹ
لاہور قلندرز54181.47
ملتان سلطان64280.84
اسلام آباد یونائیٹڈ5326-0.33
پشاور زلمی6336-0.89
کراچی کنگز72540.56
کوئٹہ گلیڈیئٹرز5142-1.97

ایونٹ میں اپنی بقا کی جنگ لڑنے والی سرفراز احمد کی قیادت میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پانچ میچز میں سے صرف ایک میچ ہی جیت سکی ہے۔

اس طرح یہ دو پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سب سے آخر نمبر پر ہے اور اس کا رن ریٹ بھی تمام ٹیموں کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر اپنا چھٹا میچ جمعرات کو لاہور قلندرز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ میچ میں کامیابی سرفراز الیون کو ایونٹ میں موجود رکھنے کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہے۔

لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں کوالیفائر مرحلے میں جگہ بنانے کے قریب ہیں۔

دونوں ٹیمیں آٹھ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر ہیں لیکن لاہور قلندرز کو یہ ایڈوانٹج حاصل ہے کہ اس نے پانچ میچز کھیل کر آٹھ پوائںٹس حاصل کیے جب کہ ملتان نے چھ میچز کھیلے ہیں۔

اسی طرح ملتان سلطان پانچ میں سے تین میچز میں کامیابی حاصل کر کے چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور پشاور زلمی چھ میچز میں سے تین میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔