|
اسرائیل کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے داغے گئے لگ بھگ 300 سے زائد ڈرون اور میزائل مار گرائے ہیں جس کے بعد اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے عزم ظاہر کیا ہے کہ اسرائیل کو فتح ملے گی۔
ایران اور اسرائیل دہائیوں پرانے حریف ہیں۔ ان کے درمیان حالیہ کشیدگی کا باعث یکم اپریل کو شام کے دارالحکومت دمشق میں ایران کے سفارت خانے پر اسرائیل کا مبینہ حملہ ہے۔ یہ حملہ ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب غزہ میں بھی جنگ جاری ہے جس کا آغاز گزشتہ برس اکتوبر میں ہوا تھا۔
اسرائیل اور ایران مشرق وسطیٰ کے ایسے حریف ہیں جن کو ناقابلِ تسخیر سمجھا جاتا ہے۔
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دونوں ممالک کی زمینی، بحری، فضائی اور سائبر اسپیس کے ذریعے ایک دوسرے پر خفیہ حملوں کی طویل تاریخ ہے۔
1979
ایران کے مغرب نواز رہنما محمد رضا شاہ اسرائیل کو اپنا اتحادی سمجھتے تھے۔
رضا شاہ کو ایران میں ایک ایسے انقلاب کے ذریعے اقتدار سے الگ کیا گیا جس کو ’اسلامی انقلاب‘ قرار دیا جاتا ہے۔
یہ تحریک اسرائیل مخالف ہونے کے علاوہ ایک نظریاتی حکومت کے قیام کا سبب بھی بنی۔
1982
اسرائیل نے جب لبنان پر حملہ کیا تو ایران کے پاسدارنِ انقلاب نے لبنان کے اہل تشیع مسلمانوں کے ساتھ مل کر حزب اللہ کی بنیاد رکھی۔
اسرائیل حزب اللہ کو اپنی سرحدوں پر خطرناک دشمن قرار دیتا ہے۔
1983
ایران کی پشت پناہی میں سرگرم حزب اللہ لبنان سے مغربی افواج اور اسرائیلی فورسز کو نکالنے کے لیے خودکش بمباروں کا استعمال شروع کیا۔
نومبر 1983 میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ہوئی ایک کار اسرائیل کی فوج کے ہیڈ کوارٹر میں گھس گئی جس سے دھماکہ ہوا۔
ان حملوں کے بعد اسرائیل بعد ازاں لبنان کے زیادہ تر حصوں سے دستبردار ہو گیا اور وہاں سے اپنی افواج کا انخلا مکمل کیا۔
1992-94
جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹائن اور اسرائیل نے ایران اور حزب اللہ پر 1992 میں ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس اور 1994 میں ایک یہودی سینٹر میں ہونے والے خود کش دھماکوں کا الزام لگایا۔
ان دونوں دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
تاہم ایران اور حزب اللہ نے ان دھماکوں میں ملوث ہونے کے الزامات کی تردید کی تھی۔
2002
دو دہائیاں قبل یہ انکشاف ہوا کہ تہران نے یورینیم افزودہ کرنے کا خفیہ پروگرام شروع کیا ہوا ہے جس کے بعد اس تشویش نے جنم لیا کہ ایران جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے۔
جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی خبروں کی ایران تردید کرتا رہا ہے۔
اسرائیل نے اسی تشویش کے سبب ایران کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
Your browser doesn’t support HTML5
2006
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان باقاعدہ جنگ کا آغاز ہوا۔
لبنان میں یہ جنگ لگ بھگ ایک ماہ تک جاری رہی۔
اسرائیل کی فوج بھاری اسلحے سے لیس حزب اللہ کو اس جنگ میں ختم کرنے میں ناکام رہی۔
2009
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ایک خطاب میں اسرائیل کو ایک خطرناک اور مہلک ملک قرار دیا۔
2010
امریکہ اور اسرائیل کا تیار کردہ کمپیوٹر وائرس ‘اسٹکس نیٹ’ کو ایران کی یورینیم افزودگی کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔
یہ صنعتی مشینری پر کیا جانے والا پہلا سائبر حملہ تھا جس کے بارے میں معلومات عام ہوئیں۔
2012
ایرانی جوہری سائنس دان مصطفیٰ احمدی روشن تہران میں ان کی گاڑی میں نصب کردہ بم کا نشانہ بنے۔
ان کی گاڑی میں یہ بم ایک موٹر سائیکل سوار نے نصب کیا تھا۔
ایران کے اعلیٰ حکام کی طرف سے اسرائیل پر اس حملے کا الزام لگایا گیا تھا۔
SEE ALSO: غزہ کے تنازع پر انتہائی رنجیدہ ہوں: پوپ فرانسس2018
اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدے سے نکلنے کا خیر مقدم کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کو تاریخی اقدام قرار دیا۔
اسی سال مئی میں اسرائیل نے کہا کہ اس نے شام میں ایران کی عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جن کو تہران شام میں خانہ جنگی میں صدر بشار الاسد کی حمایت کے لیے استعمال کر رہا تھا۔
2020
اسرائیل نے بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ایران کے پاسداران انقلاب کے بیرونِ ملک کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا خیر مقدم کیا۔
ایران نے عراق میں امریکی فوجیوں کے ٹھکانوں پر میزائلوں کے ذریعے جوابی حملے کیے جن میں لگ بھگ 100 امریکی فوجی اہل کار زخمی ہوئے۔
2021
محسن فخری زادہ کو ایران کے جوہری پروگرام کا ماسٹرمائنڈ مانا جاتا ہے۔ ان کو دسمبر 2020 میں قتل کیا گیا تھا۔
ایران نے محسن فخری زادہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر لگایا جسے مغربی انٹیلی جینس ایجنسیاں بھی جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے خفیہ ایرانی پروگرام کا ماسٹر مائنڈ سمجھتی تھیں۔
اسرائیل اور ایران میں کشیدگی، یہ بھی جانیے
اسرائیل کو نقصان پہنچانے والے کو نشانہ بنائیں گے: نیتن یاہوایران نے اپنی سر زمین سے کارروائی کی تو براہِ راست حملہ کریں گے: اسرائیل ایران کا امریکہ پر، دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کی منظوری دینے کا الزامسفارت خانے کو نشانہ بنانے کے جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں: ایراندمشق: اسرائیل کا ایرانی سفارت خانے پر مشتبہ حملہ، دو جرنیلوں سمیت سات افراد ہلاک2022
امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ایران کے جوہری ہتھیاروں کے حصول کو ناکام بنانے کے مشترکہ معاہدہ پر دستخط کیے۔
2024
شام کے شہر دمشق میں ایران کے سفارت خانے پر ایک مبینہ اسرائیلی فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کے دو اعلیٰ کمانڈروں سمیت سات اہل کار ہلاک ہوئے۔
اسرائیل نے اس حملے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔
ایران نے 13 اپریل کو اسرائیلی سر زمین پر غیر معمولی براہِ راست حملوں میں ڈرون اور میزائل استعمال کیے اور ان حملوں کو جوابی کارروائی قرار دیا۔
اس رپورٹ میں خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ سے معلومات شامل کی گئی ہیں۔