سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے جمعے کے روز کہا ہے کہ انہوں نے ایک عسکریت پسند کرد گروپ کے چھ ارکان کو ہلاک کر دیاہے جو جولائی میں ایران کی ایک سرحدی چوکی پر حملے میں ملوث تھے۔
ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ارنا نے کہا ہے کہ ہلاک کیے جانے والے دہشت گرد پی جے اے کے نامی گرد گروپ سے تعلق رکھتے تھے جنہوں نے 20 جولائی کو عراق سے ملحق سرحد پر واقع ایران کی سرحدی چوکی پر حملہ کر کے 10 ایرانی محافظوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
ارنا نے سپاہ پاسداران انقلاب کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کردستان پارٹی پی جے اے کے ایک کالعدم گروپ ہے جو ایرانی کردوں کے لیے ایک خودمحتار علاقےکا مطالبہ کرتا ہے اور اس کے ترکی کے عسکریت پسند کرد گروپ کردستان ورکرز پارٹی سے رابطے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ گروپ شمالی عراق میں دوسرے مسلح کرد گروپوں کے ساتھ متحرک ہے۔