عراق: بالاد میں خود کش دھماکہ، 12 ہلاک

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ہفتے ہی کو ایک اور واقعے میں نامعلوم مسلح افراد نے دو عراقی صحافیوں کو اُس وقت ہلاک کیا، جب وہ موصل کے شمالی شہر میں فلم بنانے میں مصروف تھے
حکام کا کہنا ہے کہ ایک خود کش حملہ آور نے بغداد کی شمال میں واقع ایک ہوٹل کے اندر دھماکہ خیز مواد کو بھک سے اُڑا دیا، جس واقعے میں عراق کے اِس اہل ِتشیع اکثریت والے علاقے میں کم از کم 12افراد ہلاک ہوئے۔

’بالاد‘ کے مقام پر ہونے والا یہ بم حملہ، جو دارالحکومت سے 80کلومیٹر دور شمال میں واقع ہے، اُسی نوعیت کا تھا جِس طرح چھ ہفتے قبل اِسی ہوٹل میں ہو چکا ہے، جِس میں کم از کم 16افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ہفتے ہی کو ایک اور واقعے میں نامعلوم مسلح افراد نے دو عراقی صحافیوں کو اُس وقت ہلاک کیا، جب وہ موصل کے شمالی شہر میں فلم بنانے میں مصروف تھے۔

یہ صحافی عراقی ٹیلی ویژن چینل، ’الشرقیہ نیوز‘ کے لیے کام کیا کرتے تھے۔


ابھی تک، اِن حملوں کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔