عراق کے شمالی حصے میں اتوار کے روز مسلح کارروائیوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔
فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاکتوں کے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد امریکی قیادت کی اس فوج کا حصہ تھے جو عراق میں داعش کے خلاف لڑ رہی ہے۔
مشترکہ ٹاسک فورس کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سٹیفن ٹونسینڈ کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف لڑنے والی پوری اتحادی فوج نے اپنے ان ہیروز کی ہلاکتوں پر ان کے خاندانوں اور دوستوں کے ساتھ اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے توقع ہے کہ ان کی جانوں کی قربانی ہمارے ملک اور اتحادی افواج کے لیے بڑی قابل قدر ہے جو اس دشمن کو جو حقیقی معنوں میں برائی کی ایک جڑہے، شکست دینے اور ہمارے ملک کو محفوظ بنانے کی جانب ایک بڑا قدم ثابت ہو گی۔