اہل کاروں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ہفتے کے روز کرکوک شہر کے الوسیطی کے مضافات میں ہوا، جو بغداد کے شمال میں 270 کلومیٹر دور واقع ہے
واشنگٹن —
حکام نے بتایا ہے کہ شمالی عراق میں ہونے والا ایک کار بم حملہ، جس کا ہدف ایک شراب خانہ بتایا جاتا ہے، 11 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہوئے۔
اہل کاروں کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ہفتے کے روز کرکوک شہر کے الوسیطی کے مضافات میں ہوا، جو بغداد کے شمال میں 270 کلومیٹر دور واقع ہے۔
شدت پسند اکثر و بیشتر نائٹ کلبوں، شراب خانوں اور جسم فروشی کے اڈوں کو ہدف بناتے رہے ہیں۔ وہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ عراق میں اسلام کی سخت گیر تشریح پر مبنی قوانین کو نافذ کیا جائے۔
یہ حملے ایسے وقت واقع ہوئے ہیں جب عراق کی شیعہ قیادت والی حکومت فرقہ وارانہ تشدد کی سرگرمیوں میں اضافے پر کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے، ایسے میں جب امریکی قیادت میں لڑنے والی افواج نے مطلق العنان صدر صدام حسین کو شکست دی، جب کہ 2006ء اور 2007ء میں ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا۔