عراقی عہدے داروں نے کہاہے کہ شمالی شہر کرکوک میں ایک کار بم دھماکے میں کم ازکم دو افراد ہلاک اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں۔
تفتیشی عہدے داروں نے بتایا کہ بم دھماکے بدھ کے روز ایک اسپتال اور ایک سرکاری عمارت کے قریب ہوئے ۔
نسلی اعتبار سے عربوں اور کردوں میں منقسم اس علاقے میں کنٹرول حاصل کرنے کے لیے شدید کشیدگی پائی ہے۔
جمعے کے روز شہر میں ایک کار بم میں کم ازکم 20 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
کرکوک اور دیگرعلاقوں میں اکادکا واقعات کے باوجود ملک میں گذشتہ کئی برسوں کے مقابلے مجموعی طورپر تشدد میں کمی ہوئی ہے۔ ماضی میں یہاں فرقہ وارانہ تشدد اپنے عروج پر تھا۔