عراق میں حکام نے بتایا ہے کہ جنوبی شہر کرکوک میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم ازکم 27 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور بظاہر ان بم حملوں کا نشانہ پولیس اہلکار تھے۔
جمعرات کو پولیس ہیدکوارٹرز کے قریب ہونے والے ان دو بم دھماکوں میں کم ازکم 70 افراد زخمی بھی ہوئے ۔ پولیس حکام کے مطابق پہلا دھماکا عمارت کے پارکنگ ایریا میں ہوا اور جب اہلکارجائے حادثہ کی طرف بھاگے تو قریب ہی ایک گاڑی میں دوسرا دھماکا ہوگیا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ اس واقعے کے کچھ دیر بعدشہر میں پولیس کے ایک قافلے کے قریب بم دھماکے سے آٹھ اہلکار زخمی ہوگئے۔
کرکوک دارالحکومت بغداد کے شمال میں تقریباً 250 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔