یش چوپڑہ کی فلموں کے ’لورز‘تو بے چینی سے فلم کا انتظارکر ہی رہے ہیں فلم سے جڑے ستاروں کے لئے بھی فلم کی نمائش خاص اہمیت اختیار کرگئی ہے۔
بالی وڈ کے کنگ آف رومنس یش چوپڑہ کی ڈائریکٹ کی گئی آخری فلم ’جب تک ہے جاں‘ ریلیز کے قریب ہے ۔ یش چوپڑہ کی فلموں کے شائقین تو بے چینی سے اس کی ریلز کا انتظار کررہی رہے ہیں تو دوسری جانب اس فلم کے ستاروں کے لیے بھی اس کی نمائش خاص اہمیت اختیار کرگئی ہے۔
’لو ٹرائینگل ‘۔۔یعنی ’جب تک ہے جاں‘ میں مرکزی کردار بنھائے ہیں شاہ رخ خان، کترینہ کیف اور انوشکا شرما نے۔شاہ رخ خان یش چوپڑہ سے اپنی خاص وابستگی کی وجہ سے بہت زیادہ جذباتی ہیں اور کھل کر اپنے جذبات کا اظہار کر بھی رہے ہیں۔۔
ایسا ہی کچھ حال انوشکا شرما اور کترینہ کیف کا بھی ہے ۔آیئے پڑھتے ہیں فلم ”جب تک ہے جاں“ کے بارے میں اس کی کاسٹ کے تاثرات جو ’انڈیاٹو ڈے‘ نامی بھارتی میگزین نے شائع کئے ہیں۔
شاہ رخ خان ”جب تک ہے جاں “ کے بارے میں کہتے ہیں کہ فلم میں کام کرنے حسب معمول بہت مزہ آیا۔۔لیکن اب جب یش جی ہم میں نہیں رہے تو بہت عجیب سا محسوس ہو رہا ہے۔ لیکن کوئی بات نہیں ہم فلم کے موقع پر ویساہی ہلا گلا اور موج مستی کریں گے جیسایش جی ہمیشہ اپنی فلموں کی ریلیز کے وقت کیا کرتے تھے۔ ان کی دوسری فلموں کی طرح ’جب تک ہے جاں‘ بھی بھرپور زندگی،انسانی احساسات اور رشتوں کی کہانی ہے۔ فلم کی ریلیز میرے لئے ایسا لمحہ ہے جسے بیان کرنا مشکل ہے۔ میری خواہش ہے کہ ہم اس کا سیکوئل بھی بنا پائیں۔
کترینہ کیف کہتی ہیں ۔۔۔۔رومینٹک فلموں میں ہیروئن کو پیش کرنے کا یش جی کا ایک مخصوص انداز تھا۔ میں و ہ آخری ہیروئن ہوں جس نے یش چوپڑہ کی روایتی‘ہیروئن کا کردار ادا کیا ۔ میں ہمیشہ سے یش جی کی فلم میں کام کرنا چاہتی تھی اور یہ میرے مقد ر میں لکھاہوا تھا۔ پچاس سال سے زائد عرصہ بالی وڈ میں فلمیں بنانے والے یش چوپڑہ کی انرجی اور کام کا جنون اس عمر میں بھی قابل رشک تھا۔میں نے انہیں کبھی اتنا خوش نہیں دیکھا جتنا وہ ’جب تک ہے جاں‘ کے سیٹس پر تھے۔ بہت پرجوش تھے وہ اپنی اس فلم کے بارے میں۔فلم میں میرا کردار’میرا‘ کا ہے جو ایک مضبوط عورت تو ہے لیکن ساتھ ہی ساتھ محبت کے بارے میں بہت تصوارتی اور خوابوں میں رہنے والی ہے۔
انوشکا کہتی ہیں۔۔۔’جب تک ہے جاں‘ میں میرا کردار ایک ڈاکیومنٹری فلم میکر ’اکھیرا‘ کا ہے۔اور اس کی ڈاکیومنٹری کا موضوع ہے ’ثمر آنند‘یعنی شاہ رخ خان۔۔ایک ایسا بم ایکسپرٹ جو خطرناک سے خطرناک بم ایسے ڈیفیوز کرتا ہے کہ ایک خراش بھی نہیں آتی اور جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ کبھی مر نہیں سکتا۔سو میں اس کے ارد گرد ہی پائی جاتی ہوں۔۔
شاہ رخ کے بارے میں کترینہ اور انوشکا کی رائے۔۔۔ شاہ رخ خان جیسے شاندار اورحقیقی اداکار کے ساتھ ایکٹنگ کرنا زبردست تجربہ ہوتا ہے۔کترینہ کیف کا اس بارے میں کہنا تھا کہ شاہ رخ کا ہر ہر سین میں اعتماد اور مکمل یقین کمال کا تھا ۔
انوشکا کہتی ہیں شاہ رخ بطور رومینٹک ہیرو اپنے چارم اور بھرپور شخصیت سے اپنی ساتھی فنکارہ کو ہر قسم کے ٹینشن سے آزاد کروا کے اتنا ریلکیس کر دیتے ہیں کہ پرفارمنس خود بخود بہترین ہو جاتی ہے۔ شاہ رخ خواتین کو خواتین کی طرح ’ٹریٹ ‘کرنا جانتے ہیں۔۔