شمالی پاکستان میں شرپسندوں کے ایک حملے میں ایک تیل کمپنی کے چھ افراد ہلاک اور دو کو اغوا کرلیا گیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ جمعرات کو افغان سرحد کے قریب کوہاٹ ریجن میں ہوا۔ ایک اعلی پولیس افسر نے فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں دو تیل کمپنی اہلکار اور چار سیکیوریٹی اہلکار تھے جو قافلے کی حفاظت پر مامور تھے۔
کوہاٹ کو پاکستان اور افغان سرحد کے قریب ایک خطرناک علاقہ سمجھا جاتا ہے۔