ون ڈے رینکنگ :ویرات کوہلی نمبر ون بیٹسمین بن گئے

فائل فوٹو

بالنگ میں پاکستان کے حسن علی بدستور ٹاپ پر ہیں جبکہ آل راؤنڈر ز میں محمد حفیظ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی جنوبی افریقے کے اے بی ڈی ولیئرز کو 17 پوائنٹس پیچھے چھوڑتے ہوئے نمبر ون پوزیشن پر آگئے ہیں۔

بالنگ میں پاکستان کے حسن علی بدستور ٹاپ پر ہیں جبکہ آل راؤنڈر ز میں محمد حفیظ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

نئی آئی سی سی رینکنگ میں ون ڈے بلے بازوں میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر تیسرے، پاکستان کے بابراعظم چوتھے ، جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک پانچویں نمبر پر ہیں۔

انگلینڈ کے جو روٹ چھٹے، بھارت کے روہیت شرما ساتویں ، جنوبی افریقہ کے ڈوپلیسی آٹھویں، جنوبی افریقہ کے ہی ہاشم آملہ نویں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن دسویں پوزیشن پر ہیں۔

بالرز میں پاکستان کے حسن علی پہلی پوزیشن پر ہیں، جبکہ جنوبی افریقہ کے عمران طاہردوسرے، بھارت کے جسپریت بومرہ تیسرے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ چوتھے اورجنوبی افریقہ کے کاگیسو رباداپانچویں نمبر پر ہیں۔

آسٹریلیا کے مچل اسٹارک بالرز میں چھٹی، نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ساتویں، بھارت کے اکشر پٹیل آٹھویں، افغانستان کے راشد خان نویں اور ویسٹ انڈیز کے سنیل نارائن دسویں پوزیشن پر ہیں۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق آل راؤنڈرز میں کیٹگری میں پاکستان کے محمد حفیظ اب بھی پہلی پوزیشن پر قبضہ کیے ہوئے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسرے، افغانستان کے محمد نبی تیسرے، انگلینڈ کے بین اسٹوک چوتھے، سری لنکا کے اینجلو میتھیوز پانچویں نمبر ہیں۔

آسٹریلیا کے جیمس فوکرنر کی چھٹی، ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈرز کی ساتویں ، انگلینڈ کے معین علی کی آٹھویں، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر کی نویں اور آسٹریلیا کے مچل مارش کی دسویں پوزیشن ہے۔

ٹیموں کی بات کی جائے تو جنوبی افریقہ ون ڈے کرکٹ کی ٹاپ ٹیم ہےجبکہ بھارت اور آسٹریلیا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ ٹیم رینکنگ میں پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔