اندرون سندھ ہونےوالی اغوا کی وارداتوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے: سید قائم علی شاہ
وزیراعلی سندھ، سید قائم علی شاہ نے کراچی پولیس کو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
اتوار کے روز وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت امن و امن کی صورتحال کو زیر غور لانے کے لیے اجلاس منعقد ہوا۔
ذرائع کے مطابق، اجلاس میں وزیراعلی نے آپریشن کو تیز کرنے سمیت شہر میں قیام امن کو یقینی بنانے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔
وزیراعی سندھ کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ ہونےوالی اغوا کی وارداتوں کا خاتمہ یقینی بنایاجائے اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف گرینڈ آپریشن کیاجائے۔
وزیراعلی نے احکامات جاری کیے کہ شہر کے مذہبی اہمیت کے حامل مقامات، تاریخی اور سرکاری اداروں کی سیکیورٹی بھی سخت کی جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، اجلاس میں سینئر صحافی اور اینکر پرسن حامد میر پر حملے کی تحقیقات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ کراچی میں رواں ہفتے بم دھماکے میں شہید ہونےوالے پولیس افسران کیلئے معاوضوں کا اعلان بھی کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراطلاعات شرجیل میمن، ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات سمیت سندھ کے اہم وزراء نے شرکت کی۔