لیبیا کے خلاف فضائی حملوں پر بھارت کا اظہارِ افسوس

Yeni ili qarşılamaq üçün Nyu Yorka gəlmiş turistlər Tayms meydanında rəqs edirlər.

’پُر امن انداز میں اختلافات دور کیے جائیں اور مذاکرات کا آغاز کیا جائے، جِن میں اقوامِ متحدہ اور علاقائی تنظیمیں اپنا رول ادا کریں‘

بھارت نے لیبیا پر امریکی قیادت میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ طاقت کا استعمال ترک کرکے پُر امن طریقوں سے اختلافات کو دورکریں۔

اتوار کے روز جاری وزارتِ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت لیبیا میں تشدد، لڑائی اور انسانی صورتِ حال کی ابتری کو تشویش کی نظروں سے دیکھتا ہے۔ اُسے لیبیا کے خلاف فضائی حملوں پر افسوس ہے۔

بھارت نے پہلے ہی کہا ہے کہ ’ایسے اقدامات کیےجانے چاہئیں جِن سے لیبیائی عوام کی مشکلات کم ہوں۔ اُن میں اضافہ نہ ہو۔‘

بیان میں یہ امید ظاہر کی گئی ہے کہ فضائی حملوں سے بے قصور سولین، غیر ملکی شہریوں اور وہاں موجود سفارتی مِشنوں اور اُن کے عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔

بھارت نے اِس بات پر زور دیا ہے کہ پُر امن انداز میں اختلافات دور کیے جائیں اور مذاکرات کا آغاز کیا جائے جِن میں اقوامِ متحدہ اور علاقائی تنظیمیں اپنا رول ادا کریں۔