بدھ کو امریکی ٹیلی ویژن این بی سی نیوز کے ساتھ اپنے انٹرویو میں لیبیا کے صدر محمد یوسف المقریف نے کہا کہ حملے کا اسلام مخالف فلم کے خلاف احتجاج سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
لیبیا کے صدر نے کہاہے کہ بن غازی میں امریکی قونصیلٹ پرجس حملے میں امریکی سفیر کرسٹوفر سٹیون اور دوسرے امریکی سفارت کار ہلاک ہوئے تھے، وہ پیشگی منصوبہ بندی کے تحت کیا جانے والا دہشت گرد حملہ تھا۔
بدھ کو امریکی ٹیلی ویژن این بی سی نیوز کے ساتھ اپنے انٹرویو میں لیبیا کے صدر محمد یوسف المقریف نے کہا کہ حملے کا اسلام مخالف فلم کے خلاف احتجاج سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
ان کا کہناتھا کہ مذکورہ حملہ انتہائی صحت کے ساتھ کیا گیا جس کا مطلب ہے کہ حملہ آوروں کو خوب اچھی طرح معلوم تھا کہ انہیں کس کو نشانہ بنانا ہے اور یہ کارروائی کس طرح کرنی ہے۔
امریکی عہدے دار بھی اس ماہ کے شروع میں اس حملےکو ایک دہشت گرد کارروائی قرار دے چکے ہیں۔ یہ حملہ 11 ستمبر 2001ء کو امریکہ پر دہشت گردحملوں کی برسی کے موقع پر کیا گیا تھا۔
یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب امریکہ کے ایک فلم ساز کی تیار کردہ اسلام دشمن ویڈیو کے خلاف ہزاروں مسلمان احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے۔
منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ ا جلاس میں اپنی تقریر میں صدر اوباما نے مذکورہ ویڈیو کو ناپختہ ، غیر مہذب اور نفرت انگیز قرار دیاتھا لیکن ان کا یہ بھی کہناتھا کہ کوئی بھی ویڈیو سفارت خانے پر حملے کا جواز نہیں بنتی۔