ملا منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی، نواز شریف

File

انہوں نے کہا کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت سے متعلق ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ ولی محمد نام کے ایک آدمی کا شناختی کارڈ ملا ہے جو قلعہ عبداللہ بلوچستان کا رہنےوالا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملا منصور کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی ، اس سلسلے میں کام ہورہا ہے ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا گزشتہ رات مجھے اور جنرل راحیل شریف کو فون آیا تھا جس کے بعد راحیل شریف اور ان کے درمیان تبادلہ خیال بھی ہوا تھا ۔

نواز شریف نے لندن پہنچنے پر میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو میں کہا کہ ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف ہے، ہمیں ڈرون حملوں پر تحفظات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت سے متعلق ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے ۔ ولی محمد نام کے ایک آدمی کا شناختی کارڈ ملا ہے جو قلعہ عبداللہ بلوچستان کا رہنے والا ہے۔

وزیراعظم پانچ روزہ نجی دورے پربرطانیہ کے دورے پر اتوار کی رات لندن پہنچے تھے۔

مقامی میڈیا میں اس بات کے وسیع امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ وزیراعظم لندن میں سابق صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے ۔ اس ملاقات میں اسفند یارولی اور مولانا فضل الرحمٰن بھی شریک ہوں گے ۔ یہ دونوں شخصیات بھی لندن پہنچنے والی ہیں ۔