نیلسن منڈیلا کی وصیت کا اعلان

جنوبی افریقہ کے ڈپٹی چیف جسٹس ڈک گینگ موسینیک نے پیر کے روز جوہانسبرگ میں آنجہانی نیلسن منڈیلا کی وصیت میڈیا اور اخباری نمائندوں کو مختصراً پڑھ کر سنائی۔
جنوبی افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر اور انسانی مساوات کے علمبردار آنجہانی نیلسن منڈیلا نے ترکے میں 4.1 ملین ڈالر کی ملکیت و جائیداد چھوڑی ہے۔

نیلسن منڈیلا کی وصیت کے مطابق یہ رقم ان کے خاندان، سٹاف کے ممبران، جن سکولوں میں منڈیلا نے تعلیم حاصل کی اور جنوبی افریقہ کی حکومتی پارٹی کے درمیان بانٹی جائے گی۔


جنوبی افریقہ کے ڈپٹی چیف جسٹس ڈک گینگ موسینیک نے پیر کے روز جوہانسبرگ میں آنجہانی نیلسن منڈیلا کی وصیت میڈیا اور اخباری نمائندوں کو مختصراً پڑھ کر سنائی۔

آنجہانی منڈیلا کی وصیت کی رُو سے رقم کا ایک بڑا حصہ نیلسن منڈیلا کے بچوں، پوتے پوتیوں اور دیگر رشتہ داروں میں تقسیم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ نیلسن منڈیلا نے تین شادیاں کی تھیں۔

نیلسن منڈیلا نے اپنے سٹاف ممبران کے لیے، جن میں منڈیلا کی سیکریٹری بھی شامل ہے، اپنے ترکے میں تقریباً 4,500 ڈالر کی رقم چھوڑی ہے۔

آنجہانی منڈیلا کی وصیت کے مطابق ہر اس اسکول میں جہاں وہ زیر ِتعلیم رہے اور ان کے علاقے کے قائم دو اسکولوں کو، تقریباً 9,000
ڈالر کی رقم ادا کی جائے گی۔

نیلسن منڈیلا گذشتہ برس 95 سال کی عمر میں 5 دسمبر کو انتقال کر گئے تھے۔