نیپال میں عہدیداروں نے کہا ہے کہ شدید دھند کے باعث دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کے علاقے میں آنے اور وہاں سے باہر جانے والی پروازیں رک گئی ہیں جس کی وجہ سے 1200 سیاح علاقے میں پھنس گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس نے کہا کہ سیاحوں نے لوکالا ائیر پورٹ کے ارد گرد ٹینزنگ ہیلری (Tenzing-Hillary) کے علاقے میں ٹینٹ لگا لیے ہیں۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی ہوٹل اپنی گنجائش کے مطابق سیاحوں سے بھر گئے ہیں اور وہاں خوراک کا ذخیرہ ختم ہو رہا ہے۔
نیپال کے ’ایورسٹ ریجن‘ میں ہر سال ہزاروں سیاح جاتے ہیں اور دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیوں میں سے آٹھ نیپال میں واقع ہیں جن میں تقریباً نو ہزار میٹر بلند دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ بھی شامل ہے۔