نائیجریا میں حکام کا کہناہے کہ جمعرات کے روز خلیج گنی میں ایک مال بردار بحری جہاز پر بظاہر قزاقوں نے حملہ کیا۔
سمندروں کی نگرانی سے متعلق بین الاقوامی ادارے کا کہناہے کہ قزاقوں نے جہاز کے قریب پہنچ کر اس پر فائرنگ کی مگر عملے کے ارکان جہاز کو بچاکر وہاں سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
ادارے کا کہناہے کہ یہ واقعہ نائیجریا کے شہر لاگوس سے تقریباً 80 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔
قزاقوں نے تقریباً ایک گھنٹے تک بحری جہاز کا پیچھا کیا مگر وہ جہاز پر چڑھنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
حالیہ برسوں میں نائیجریا کے ساحلی علاقوں کے ساتھ قزاقوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔