رسائی کے لنکس

صومالیہ: قزاقوں کا یونانی بحری جہازپر قبضہ


صومالیہ کے قزاق
صومالیہ کے قزاق

صومالیہ کے قزاقوں نے خلیج عدن میں یونان کی ملکیت کے ایک مال بردار بحری جہاز پر قبضہ کرلیا ہے۔ یہ گذشتہ پانچ دنوں میں ہائی جیکنگ کا رپورٹ کیا جانے والا چوتھا واقعہ ہے۔

یورپی یونین کی قزاقی کی انسدادسے متعلق فورسز نے کہا ہے کہ قزاقوں نے مال بردار بحری جہاز ایلینی پی پر بدھ کے روز عمان کی ساحل کے قریب قبضہ کیا۔

یونانی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ اغوا کیے جانے والے بحری جہاز میں خام لوہا یوکرین سے چین لے جایا جارہاتھا۔جہاز پر موجود عملے کے کم ازکم 23 افراد میں سے زیادہ ترفلپینزی ہیں۔

ہفتے کے روز سے قزاق بلغاریہ کے پرچم بردار ایک کیمیکل ٹینکر، تائیوان کے مچھلیاں پکڑنے والے ایک بحری جہاز، جرمنی کے زیر انتظام کام کرنے والے ایک کیمیکل ٹینکر پر بھی قبضہ کرچکے ہیں۔اس وقت قزاقوں کے پاس دو درجن سے زیادہ بحری جہاز موجود ہیں، جن کے لیے وہ تاوان کا مطالبہ کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG