محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ اپنے محدود وسائل کو جوہری ہتھیاروں اور دورمار میزائلوں کے پروگراموں کی ترقی کے لیے استعمال کرنے کا عمل غربت کی دلدل میں پھنسے ہوئے شمالی کوریا کو مزید تنہا کردے گا۔
امریکہ نے شمالی کوریا کے اس اعلان پر کہ وہ طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائل کا تجربہ کرنا چاہتاہے، اپنے ردعمل میں اسے انتہائی اشتعال انگیز اور خطے کے امن اور سلامتی کے لیے ایک خطرہ قرار دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بیلسٹک ٹیکنالوجی کے حامل میزائل کاتجربہ اس سال کے شروع میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور کی جانے والی قرارداد کی براہ راست خلاف ورزی ہے۔
شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے کی اس رپورٹ کے بعد کہ اسٹالن پرست ریاست اس ماہ کے آخر میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ایک میزائل کے تجربے کا منصوبہ بنارہی ہے، امریکہ کے محکمہ خارجہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہاہے کہ اپنے محدود وسائل کو جوہری ہتھیاروں اور دورمار میزائلوں کے پروگراموں کی ترقی کے لیے استعمال کرنے کا عمل غربت کی دلدل میں پھنسے ہوئے شمالی کوریا کو مزید تنہا کردے گا۔
جاپان کی کیودو نیوز ایجنسی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میزائل تجربے کے اعلان کے بعد جاپان شمالی کوریا کے ساتھ اپنے سفارتی مذاکرات مؤخر کررہاہے۔
ہفتے کے روز شمالی کوریا کی سینٹرل نیوز ایجنسی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ کوریا کی خلائی ٹیکنالوجی کی کمیٹی نے کہاہے کہ وہ 10 اور 22 دسمبر کے درمیان اپنا ایک فعال سیٹلائٹ زمین کے مدار میں بھیجنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔