رسائی کے لنکس

شمالی کوریا اگلے سال تک ایک جوہری ری ایکٹر بنا سکتا ہے


پیانگ یانگ کا کہناہے کہ ہلکے پانی کا نیا ری ایکٹر شہری مقاصد کے لیے بجلی پیدا کرنے کے کام آئے گا، لیکن اسے ہتھیاروں کی سطح کی پلوٹونیم کی تیاری کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے

ایک امریکی تحقیقی ادارے نے کہاہے کہ سیٹلائٹ سے حاصل شدہ تصاویر یہ ظاہر کرتی ہیں کہ شمالی کوریا اگلے سال کے آخر تک ہلکے پانی کے ایک جوہری ری ایکٹر کی تنصیب مکمل کرلے گا۔

لیکن تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہناہے کہ پیانگ یانگ کے جوہری پروگرام کے مستقبل پر ابھی تک کوئی اتفاق رائے قائم نہیں ہوسکاہے۔

واشنگٹن میں قائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے انسٹی ٹیوٹ نے کہاہے کہ مئی اور جون میں سیٹلائٹ سے حاصل کی جانے والی تصویروں سے یہ پتا چلتا ہے کہ یونگ بیان نیوکلیئر کمپلکس میں ری ایکٹر کی عمارت اور اس کے قریب تعمیراتی سامان پہنچادیا گیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کا کہناہے کہ بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ری ایکٹر پر زیادہ تر بیرونی تعمیراتی کام مکمل ہوچکاہے، لیکن ابھی تک عمارت کا گبند نہیں بنایا گیا ہے۔

پیانگ یانگ کا کہناہے کہ ہلکے پانی کا نیا ری ایکٹر شہری مقاصد کے لیے بجلی پیدا کرنے کے کام آئے گا، لیکن اسے ہتھیاروں کی سطح کی پلوٹونیم کی تیاری کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے، جس کے بارے میں خیال ہے کہ اس سے پہلے کے دو جوہری تجربات میں یہی جوہری مواد استعمال ہوا تھا۔
XS
SM
MD
LG