امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بجٹ کٹوتیوں اور معاشی امور پر ری پبلکن قانون سازوں کے ساتھ معاہدے کی گنجائش اب بھی موجود ہے۔
واشنگٹن —

اپنے ہفتہ وار خطاب میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ انہوں نے شرحِ نمو میں اضافے اور بجٹ خسارے میں کمی لانے کے قابلِ عمل طریقوں پر گفتگو کےلیے ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس سے رابطے کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں معاشی امور پر بحث مباحثے میں مزید شدت آئے گی اور "نیک نیتی سے کیے جانے والے اختلافِ رائے" میں اضافہ ہوگا۔
اپنے خطاب میں صدر اوباما کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین برسوں سے مسلسل امریکی معیشت میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں اور اب تک کل 64 لاکھ نئی ملازمتیں فراہم ہوچکی ہیں۔
لیکن ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں بے روزگاری کی شرح اب بھی 7ء7 فی صد ہے جو ان کے بقول "اب بھی بہت بلند شرح ہے"۔