رسائی کے لنکس

خوش حال متوسط طبقہ ملکی ترقی کا ضامن


گذشتہ تین برسوں کے دوران صنعتی مصنوعات تیار کرنے والے امریکیوں نے ملکی معیشت میں پانچ لاکھ ملازمتیں پیدا کیں: صدر اوباما

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ’خوش حال متوسط طبقہ‘ امریکی معاشی افرائش کا اصل کل پُرزہ ہے۔ مسٹر اوباما نے یہ بات اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہی۔

اُنھوں نے کہا کہ صنعتی مصنوعات تیار کرنے والے امریکیوں نے گذشتہ تین برسوں کے دوران ملکی معیشت میں پانچ لاکھ ملازمتیں پیدا کیں۔


صدر نے کہا کہ اُن کا مقصد اِس پیش رفت میں مزید تیزی لانا ہے۔

صدر اوباما نے کہا کہ اِن آسامیوں کو پُر کرنے کے لیے ہر امریکی کو ضروری ہنر اور تربیت فراہم کیا جانا چاہیئے۔

امریکی راہنما نے کم سے کم معاوضے میں اضافے پر زور دیا، کیونکہ، اُن کے بقول، یہ ہرگز نہیں ہونا چاہیئے کہ امریکہ میں مکمل وقت کام بھی کیا جائے، پھر بھی بچے غربت کا شکار رہیں۔

صدر اوباما نے مزید کہا کہ بجٹ میں خسارے کو کم کرنے کے لیے بہت کام کرنا باقی ہے۔

اُنھوں نے قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ اِس سلسلے میں عام سمجھ بوجھ کا انداز اپنائیں، تاکہ خوش حال اور بااثر لوگوں کے ٹیکس اور کٹوتیوں میں حائل خامیاں دور کی جا سکیں۔


ریپبلیکن پارٹی کی طرف سے جوابی تقریر میں ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والے ایوان نمائندگان کی رُکن، مارتھا روبی نے کہا کہ کانگریس فوج کے لیے تباہ کُن کٹوتیوں سے بچنے کے لیے پہلی مارچ سے از خود لاگو ہوجانے والے اخراجات میں کٹوتیوں کے معاملے سے بچنے کے لیے اقدام کیا جانا چاہیئے۔

اُن کے بقول، صدر اوباما اور ڈیموکریٹس کی خواہش ہے کہ اس قانونی رخنے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیکس میں اضافہ کریں۔
XS
SM
MD
LG