پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے کرکٹ سیریز ملتوی

سڑک کا سفر کرکے افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچتی، جہاں سے بذریعہ ہوائی جہاز دبئی اور پھر اس کا سری لنکا جانے کا مصوبہ تھا

سڑک کا سفر کرکے افغانستان کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچتی، جہاں سے بذریعہ ہوائی جہاز دبئی اور پھر اس کا سری لنکا جانے کا مصوبہ تھا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ون ڈے سیریز رواں برس ستمبر کے مہینے میں سری لنکا میں منعقد ہونا تھی۔ لیکن پی سی بی کے مطابق افغانستان کے کرکٹ بورڈ نے افغانستان کی حکومت کے خاتمے اور طالبان کی جانب سے کنٹرول کی صورت حال کے بعد سیریز ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

پی سی بی کے مطابق افغانستان سے سفر میں مشکلات، سری لنکا میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ اور کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے بارے میں خدشات سیریز کے ملتوی کرنے کی وجہ بنے۔

SEE ALSO: 'افغانستان میں طالبان آ گئے لیکن کرکٹ کہیں نہیں جا رہی'

افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو سڑک کے ذریعے سفر کرکے پاکستان آنا تھا ، جہاں سے وہ ہوائی جہاز پر دبئی اور پھر سری لنکا جانے کا ارادہ رکھتی تھی۔

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سیریز کے لیے دونوں کرکٹ بورڈز 2022 میں سیریز شیڈول کرنے کی کوشش کریں گے۔

پچھلے ہفتے جمعے کے روز سری لنکا نے کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کی وجہ سے ملک میں دس دن کا لاک ڈاؤن عائد کیا ہے۔