ماہرین کے مطابق گہری سانس کی مشق دباؤ اور انزائٹی کم کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوتی ہے۔
محکمۂ انصاف کے مطابق 58 سالہ ملزم ری پبلکن صدارتی امیدوار اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 15 ستمبر کو اس وقت قتل کرنا چاہتا تھا جب وہ فلوریڈا میں اپنے نجی پام بیچ گول کورس میں گالف کھیل رہے تھے۔
طالبان حکومت کی وزارتِ خارجہ کے مطابق بدرالدین حقانی متحدہ عرب امارات میں افغانستان کے سفیر ہوں گے۔
ماہرین کے مطابق ملائیشیا سمیت ایشیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات اور تجارت کو وسعت دینا وزیرِ اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو رہا ہے تاکہ خطے میں چین کے اثرو رسوخ کو کم کیا جا سکے۔
سعد الجبری کی جانب سے شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف امریکہ کی وفاقی عدالت میں دائر مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ ولی عہد نے انہیں بیرونِ ملک فرار ہونے کے بعد قتل کرنے کی کوشش کی۔
ڈیمو کریٹک حلقوں میں مقبول براک اوباما اور اُن کی اہلیہ کی حمایت کا اعلان جمعے کو دونوں کی جانب سے کاملا ہیرس کو کی جانے والی فون کال میں کیا گیا۔
زمین پر جہازوں سے پھینکے گئے 66 بنڈلوں میں کھانے کے 38 ہزار ڈبے شامل ہیں۔ مصر اور اردن کی فوج نے نے بھی فضا سے خوراک کے بنڈل نیچے گرانے کے کام میں حصہ لیا
اٹھارہ قیراط سونے کے ٹوائلٹ کی قیمت 5.95 ملین ڈالرز ہے جس کی پاکستانی روپے میں مالیت ایک ارب 70 کروڑ روپے بنتی ہے۔
امریکہ میں حکام نے محکمۂ خزانہ سے چوری ہونے والے سکوں کے حوالے سے مزید تفصیلات جاری کردیں ہیں جس کے مطابق فلاڈیلفیا میں ٹرک سے 20 لاکھ سکے چوری ہوئے تھے۔
امریکی شہر شکاگو کی ڈوروتھی ہوفنر کے قریبی دوست جو کونینٹ نے ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوروٹھی اتوار کی رات سونے کے بعد پیر کی صبح اٹھ نہ سکیں۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پیر کے روز ایک نیوز بریفنگ میں کہا کہ عراقی حکومت نے اتفاق کیا ہے کہ 19 ستمبر تک عراق کی سرزمین پر موجود مسلح دہشت گرد گروپوں کو غیر مسلح کرنے کے بعد انہیں ان کے فوجی اڈوں سے نکال کرعراقی حکومت کی طرف سے نامزد کیمپوں میں منتقل کر دیا جائے گا۔ ‘‘
وال اسٹریٹ جرنل نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ’’ ہمیں شدید مایوسی ہوئی ہے کہ بطور صحافی اپنا کام کرنے پر انہیں غلط طریقے سے حراست میں رکھا جا رہا ہے۔ ان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں اور ہم ان کی فوری رہائی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ صحافت جرم نہیں ہے۔‘‘
ایک سینئیر پولیس آفیسر نذیر احمد نے بتایا کہ بچوں کو جب ان کے والدین کے حوالے کیا گیا تو ان میں سے کئی جان بچ جانے پر رو پڑے ۔ ہر شخص ان کی بحفاظت واپسی کے لئے دعا گو تھا۔ مقامی افراد نے امدادی کارروائی میں حصہ لینے والے کمانڈوز کو گلے لگا لیا
بھارت کی جانب سے چاول کی برآمدات پر جزوی پابندی کے بعد دنیا بھر کو فراہم کئے جانے والے چاولوں کی سپلائی میں پانچ حصے کمی واقع ہو گئی ہے۔ دنیا کے کئی ملک اضافی چاول خرید کر ذخیرہ کررہے ہیں ،جبکہ ایل نینو موسمی رجحان کے نتیجے میں بھی چاولوں کی پیداوار متاثر ہوئی اور قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
اس بارے میں بار بار بات کرنے کے باوجود منگل سے برکس کی سربراہ کانفرنس شروع ہونے سے قبل اس سلسلے میں کوئی ٹھوس تجاویز سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ تاہم برکس میں شامل ملکوں نے ڈالر پر انحصار کم کرنے کے لئے اپنی کرنسیوں میں تجارت کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
سوئیڈن میں احتجاج کے لیے کسی مذہبی کتاب کو نذرِ آتش کرنے کی اجازت کیوں دی جاتی ہے؟ یہ سوال مسلم ممالک کے ساتھ ساتھ سوئیڈن میں بھی اٹھایا جا رہا ہے۔
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک صدی قبل، جب سے موسم کے ریکارڈ رکھنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے، برطانیہ میں بلند ترین درجہ حرارت کے 10 ریکارڈ سن 2003 کے بعد قائم ہوئے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ گلوبل وارمنگ کس طرح برطانیہ اور یورپ کے موسموں کو متاثر کر رہی ہے۔
اپنے پیغام میں اخوندزادہ نے کہا کہ امارت اسلامیہ کے دور حکومت میں خواتین کو جبری شادیوں سمیت بہت طرح کے روایتی جبر سے بچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں اور ان کے شرعی حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے قومی اسمبلی میں قانون سازوں کو بتایا کہ کشتی میں پاکستانیوں کی تعداد 350 تھی۔ 14 جون کو کشتی ڈوبنے کے وقت ایک اندازے کے مطابق 700 تارکین وطن سوار تھے۔ 12 پاکستانیوں سمیت صرف 104 افراد کو بچا لیا گیا اور 82 لاشیں نکالی گئیں۔
سال دو ہزار انیس کی ایک سٹڈی کے مطابق ، اگر دنیا آب و ہوا کے بد ترین اثرات پر قابو پانے میں کامیاب بھی ہو گئی تو بھی سال 2047 سے 2052 اور 2079 سے 2086 تک حج 'انتہائی خطرناک حد تک' گرم درجہ حرارت میں ادا کیا جائیگا
مزید لوڈ کریں