پاکستان پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت نے پانچ وزرا اورچھ وزرا مملکت سمیت وفاقی کابینہ میں گیارہ نئے ارکان کو شامل کیا ہے۔
جمعہ کو ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب ہوئی جس میں صدر آ صف علی زرداری نے نئے وزرا سے حلف لیا۔
وفاقی وزرا میں حکمران پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ، راجہ پرویز اشرف، نذر محمد گوندل، فاروق سعید خان اور فرزانہ راجہ شامل ہیں۔
طارق انیس، راحیلہ بلوچ، عباس آفریدی، معظم جتوئی، صمصام بخاری اور تسنیم قریشی کو وزرائے ملکت کے قلمدان سونپے گئے ہیں۔
گیارہ نئے ارکان کی شمولیت کے بعد وفاقی کابینہ میں وزرا کی کل تعداد 53 ہوگئی ہے۔
وفاقی کابینہ میں توسیع ایک ایسے وقت کی گئی ہے جب معیشت پر بوجھ کم کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے اخراجات کی کمی کے مطالبے کیے جارہے ہیں۔
ملک میں تمام سیاسی جماعتوں بشمول پی پی پی کی تمام تر توجہ آئندہ عام انتخابات پر مرکوز ہے اس لیے چند ماہ کے لیے اضافی وزرا کی تعیناتی پر ناقدین تعجب کا اظہارکررہے ہیں۔