واشنگٹن میں پاکستانی بزنس وومین کا تربیتی کورس

  • ندیم یعقوب

واشنگٹن میں پاکستانی بزنس وومین کا تربیتی کورس

حال ہی میں واشنگٹن کے ایک برنس سے متعلق ایک تعلیمی ادارے میں نوپاکستانی خواتین نے دوہفتوں کے ایک تربیتی کورس میں شرکت کی۔ کورس کی تکمیل کے بعد واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارت خانے نے انہیں ایک خصوصی تقریب میں مدعوکیا جس میں عالمی سطح پر خواتین کی ترقی کے امور سے متعلق امریکی سفارت کار میلن ورویر بھی شریک ہوئیں۔ انہوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستانی خواتین کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

کورس مکمل کرنے والی پاکستانی خواتین ملک کے مختلف حصوں میں چھوٹے پیمانے کے اپنے ذاتی کاروبار چلارہی ہیں۔انہوں نے تھنڈربرڈ اسکول آف گلوبل منیجمنٹ میں تربیتی کورس مکمل کیا ہے۔یہ کورس دنیا کے مختلف ملکوں کی خواتین کی تربیت کے لئے ترتیب دیا گیا ہے۔

تربیتی پروگرام کی ڈائریکٹر کیلی کریسر کا اس پروگرام کے بارے میں بتایاکہ خواتین کو کاروبار چلانے کے تمام پہلوؤں ۔ مارکٹنگ، منیجمنٹ، اکاؤنٹنگ، فنانس، لیڈرشپ، مقاصد کا تعین، نیٹ ورکینگ اور مذاکرات کے ہنر سکھائے جاتے ہیں۔کورس میں شامل خواتین کو یہ فیصلہ کرنا ہوتاہے کہ ان کی زیادہ دلچسپی کس شعبے میں ہے۔ یہ گروپ بہت متحرک تھا۔ یہ لوگ بہت سوالات پوچھتے تھے۔ اور ان مسائل کے حل کے لئے جوابات تلاش کرتے تھے جن کا سامنا انہیں اپنے اپنے کاروباروں میں ہے۔

دنیا کے کئی ممالک کی خواتین جن میں افغانستان اور پرو بھی شامل ہیں اس پروگرام سے مستفید ہو چکی ہیں مگر یہ پاکستانی خواتین کا پہلا گروپ تھا جو اس خاص کورس کے لئے امریکہ آیا ۔ٕ

پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئی ہوئی خواتین نے کہا کہ تھنڈر برڈمیں تربیت حاصل کرنے کے بعد وہ زیادہ پر اعتماد ہیں اور وہ پاکستان میں اپنے کاروباروں کو وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ دوسری خواتیں کی مدد کرنا چاہیں گی۔

http://www.youtube.com/embed/ZyxKdB-eTd8

بشریٰ حیدر کا کہنا تھا کہ اس گروپ میں شامل خواتین کا کہنا تھا کہ امریکہ آنے سے پہلے وہ ایک دوسرے کو جانتی بھی نہیں تھیں مگر اب وہ ایک دوسرے کے ساتھ ملکر اپنے کاروبارں کو آگے بڑھانے کے لئے کام کریں گی۔

تقریب کی مہمان خصوصی خواتیں کےعالمی امور کے لئے امریکہ کی سفارتکار ورویرنے اس موقع پر کہا کہ امریکہ پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے تعاون کرتا رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٕٕٕمجھے بےحد خوشی ہے کہ ہمارے ملکوں کے درمیان تعاون کے لئے جو سٹریٹیجک معاملات آگے بڑھ رہے ہیں ، ان میں خواتین کی ترقی بھی شامل ہے ۔ پاکستانی خواتین میں بہت قابلیت ہے مگر اکثر اسے اظہار کا موقع نہیں ملتا۔ ہم اس شعبے میں تعاون جاری رکھنے کے لئے پر عزم ٕ ہیں اور ایسے ہی تعاون سے دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط ہونگے ۔

امریکی سفارتکار نے اس موقع پر کہا کہ خواتین کا معاشی ترقی میں اہم کردار ہے اس لئے ان کی بہبود میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کورس مکمل کرنے والی خواتین میں اسناد بھی تقسیم کیں۔