قاسم کے شو کا نام ’امریکن ٹاپ 40‘ ہوا کرتا تھا، جس کا چار جولائی، 1970ء میں لوس انجلیس میں آغاز ہوا
واشنگٹن —
امریکی ریڈیو کی ایک نامور ہستی، کیسی قاسم اتوار کے روز 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
وہ کئی عشروں تک، اپنے ہفتہ وار ریڈیو شو میں مقبولِ عام موسیقی کے چارٹ پر مبنی پروگرام نشر کیا کرتے تھے۔
قاسم کے شو کا نام ’امریکن ٹاپ 40‘ ہوا کرتا تھا، جس کا چار جولائی، 1970ء میں لوس انجلیس میں آغاز ہوا۔
دیکھتے ہی دیکھتے، یہ سینکڑوں ریڈیو اسٹیشنوں تک پھیل گیا، جن میں مسلح افواج کا ریڈیو بھی شامل تھا۔ اپنے عروج کے دِنوں میں، قاسم کا شو دنیا کے تقریباً 50 ملکوں کے 1000سے زائد ریڈیو اسٹیشنوں سے نشر ہوا کرتا تھا۔
وہ لبنانی نژاد پناہ گزیں خاندان کے لخت جگر تھے۔
قاسم عرب نژاد امریکیوں کے بارے میں وسیع تر آگہی کے حوالے سےایک بڑے نام کی حیثیت سے جانے جاتے تھے، اور وہ مشرق وسطیٰ کے سیاسی معاملات، فنون لطیفہ اور میڈیا اشوز پر کھل کر گفتگو کیا کرتے تھے۔
قاسم پارکنسنز اور ڈمینشیا کے عارضوں میں مبتلہ تھے۔